28 جولائی 2018 - 14:00
اقوام متحدہ کی پر امن انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے آزادانہ، منصفانہ اور پر امن عام انتخابات پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے آزادانہ، منصفانہ اور پر امن عام انتخابات پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ووٹ کا اپنا آئینی حق استعمال کرکے ایک جمہوری پاکستان کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کی بھی تعریف کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169